طلال چوہدری کا اپنا گھر ہے نا ہی کوئی ذاتی گاڑی موجود ہے ،ْ پچاس لاکھ روپے کے مقروض نکلے ،ْ اثاثے ظاہر کر دیئے

پیر جون 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) سابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اپنا گھر ہے نا ہی کوئی ذاتی گاڑی موجود ہے جبکہ انہوں نے بینک سے 50 لاکھ قرض لیکر کاروبار شروع کر رکھا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیرمملکت برائے داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے اپنے کاغذات نامزدگی میں بتایا کہ ان کے نام پر ناہی کوئی ذاتی گاڑی ہے اور ناہی ان کا گھر ہے ،ْ وہ بینک کے 50 لاکھ روپے کے مقروض ہیں۔

(جاری ہے)

دستاویزات میں بتایا گیا کہ سابق وزیر مملکت صرف 50 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں ان کے نام 29 کنال زرعی زمین اراضی اور ان کی انشورنس کی مالیت ساڑھے 7 لاکھ ہے اور ان کے پاس نقد رقم 33 لاکھ 67 ہزار روپے ہے تاہم طلال چوہدری کا اپنا گھر ہے نہ ہی ذاتی گاڑی موجود ہے، سابق وزیر مملکت 4 کنال پر مشتمل جس گھر میں رہائش پذیر ہیں وہ بھی ان کی اہلیہ کے نام ہے، ان کی اہلیہ کے نام اہلیہ 200 تولے سونا ہے اور وہ بوتیک کی مالکہ ہیں۔