اسحاق ڈار کی بیماری کا سرٹیفکیٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا گیا

یو تھراپی سے اسحاق ڈار کی طبیعت میں 10 سے 15 فیصد بہتری آئی ،ْان کی گردن کی حرکت محدود ہے ،ْرپورٹ

پیر جون 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بیماری کا سرٹیفکیٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا گیا ہے۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بیماری کا سرٹیفکیٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا گیا ،ْ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ نیورو سرجن رچرڈ گلان کی تیار کردہ ہے ،ْ رپورٹ پر 8 جون 2018 کی تاریخ درج ہے۔

(جاری ہے)

میڈیکل رپورٹ میں اسحاق ڈار کو سفر کرنے سے روکنے کا کوئی ذکر نہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فزیو تھراپی سے اسحاق ڈار کی طبیعت میں 10 سے 15 فیصد بہتری آئی جب کہ ان کی گردن کی حرکت محدود ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کو بائیں بازو میں بھی تکلیف محسوس ہوتی ہے لہذا ان کی 8 ہفتے فزیو تھراپی کی جائے گی جس کے بعد ایم آر آئی اسکین کیا جائیگا جبکہ ایم آر آئی کے بعد فیصلہ ہوگا کہ سرجری کی ضرورت ہے یا نہیں۔