این اے 60 اور 62 سے ایک لاکھ کی لیڈ سے جیتوں گا، قلم دوات اوربلاتاریخی کامیابی حاصل کریں گے ،ْشیخ رشید احمد

پیر 25 جون 2018 15:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے دعویٰ کیا ہے کہ این اے 60 اور 62 سے ایک لاکھ کی لیڈ سے جیتوں گا، قلم دوات اوربلاتاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز الیکشن مہم شروع کرنے والے میڈیا سے بات چیت کے دور ان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاکہ اقتدارمیں آکرمیگاپروجیکٹ کی تکمیل کروں گا، قلم دوات اوربلاتاریخی کامیابی حاصل کریں گے،مجھے پوری امید ہے کہ میں این اے 60 اور 62 سے ایک لاکھ کی لیڈ سے جیتوں گا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ جانے اورچودھری نثار جانے۔

متعلقہ عنوان :