نوشہروفیروز ،ْڈپٹی کمشنر انور علی شر کی زیر صدارت عام انتخابات سے متعلق اجلاس

الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق تمام سرکاری ادارے اس بات کے پابندہیں کہ وہ انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن سے تعاون کریں ،ْڈپٹی کمشنر انور علی

پیر 25 جون 2018 15:20

نوشہروفیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر انور علی شر کی زیر صدارت عام انتخابات 2018 کے کیلئے مقرر کی گئی پولنگ اسٹیشنوں میں سہولیات کی فراہمی اور انتظامات کے سلسلے میں ایک اجلاس پیر کو ڈپٹی کمشنر آفیس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو،سید مدثر شاہ، ایس ای ورکس اینڈ سروسز سید اشفاق علی شاہ،ایکسین ایجوکیشن ورکس آفتاب احمد میمن، اسسٹنٹ انجنیئر بلڈنگزخالد رشید، ڈی او پرائمری حاجن خشک،ڈی او سیکنڈری کریم بخش سیال، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ایل ایس او اور آر ایس یو قربان علی بھٹو، تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق تمام سرکاری ادارے اس بات کے پابندہیں کہ وہ انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن سے تعاون کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایڈیشل ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو ضلعی فوکل پرسن مقرر ہیں کسی بھی قسم کی دشواری کے باعث ان سے رابطہ کریں، انہوں تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ مختیار کاروں سمیت تمام پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرکے صورتحال سے آگاہ کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج سے تمام اداروں کی چھٹیاں منسوخ ہیں اس لئے تمام متعلقہ ادارے اپنے عملے سمیت اپنے دفاتر میں موجود رہیں۔ انہوں نے مانیٹرنگ ٹیموں کے ممبران کو ہدایات دیں کہ پولنگ اسٹیشنوں میں سہولیات اور ضابطہ اخلاق پر پابندی پر سختی سے عمل کرائیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی امیدوار کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری طور پرکاروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کہ پولنگ اسٹاف کیلئے ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے انتظاما ت بھی کئے جائیں۔انہوں نے ڈی او پرائمری کو ہدایت کی کہ معذور افراد کیلئے ریمپ کا بندو بست ، واش رومز کی صفائی، پینے کے صاف پانی اور دیگر ضروری انتظات جلد سے جلد مکمل کرائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ایکسین ایجوکیشن ورکس کو ہدایت دی کہ تین روز کے اندر جن پولنگ اسٹیشنوں میں سہولیات فراہم کی گئی ان کی رپورٹ فراہم کی جائے۔

جبکہ اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے آفتاب میمن نے بتایا کہ 102اسکولوں کی باونڈری وال کا کام جاری ہے، جبکہ ضلع میں 681 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔جوکہ 357اسکولوں میں قائم ہوں کی جس میں سے 36اسکولوں کے لئے رقم موصول ہوگئی ہے جبکہ 174اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے رقم ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کوآرڈینیٹر آر ایس یو کو ہدایت کی کہ تعلقہ ایجوکیشن آفیسرسے مل کر ایس ایم سی فنڈز کے استعمال میں جلد ی کی جائے تاکہ اسکول کے چھوٹے چھوٹے کام مکمل ہوسکیں۔