الجزائر نے 13 ہزار مہاجرین کو صحارا ڈیزرٹ میں بے یار ومددگار چھوڑدیا

پیر جون 15:30

الجریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) الجزائر نے گزشتہ 14 ماہ کے دوران 13 ہزار سے زائد مہاجرین کو صحارا ڈیزرٹ میں بے یار و مددگار چھوڑا۔ ان مہاجرین کو خوراک اور پانی کے بغیر زبردستی اس صحرا میں چھوڑ دیا گیا تاکہ وہ ہمسایہ ملک نائجر یا مالی جائیں۔

(جاری ہے)

ان میں حاملہ خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس صحرا میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔دو درجن کے قریب ایسے مہاجرین ہیں جنہیں اس طرح بے دخل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے درجنوں ایسے افراد کو بے ہوش کر گرتے دیکھا۔

متعلقہ عنوان :