Live Updates

این اے 148ساہیوال IIسے مسلم لیگ ،تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر وں ،دو آذاد سمیت 5امیدواروں نے اپنے اثاثہ جات ڈکلئیر کر دئیے

پیر 25 جون 2018 15:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) این اے 148ساہیوال IIسے مسلم لیگ (ن)،تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر وں اوردو آذاد سمیت 5امیدواروں نے اپنے اثاثہ جات ڈکلئیر کر دئیے ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار چو ہدری محمد اشرف سابق چئیر مین سٹینڈنگ کمیٹی قانون و انصاف نے تین کروڑ 99لاکھ 42ہزار 453روپے مالیت کے اثاثے ہیں ۔

پچھلے سال 14لاکھ 43ہزار 437روپے اثاثوں میں اضافہ ہوا ہے۔بطور ایم این اے تنخواہ سے دو لاکھ 30ہزار 529رو پے ٹیکس کی ادائیگی کی تھی ۔266کنال 8مر لہ زرعی رقبہ ہے جس کا زرعی ٹیکس 8350رو پے ادا کیا۔مسلم لیگ (ن) کو پارٹی فنڈ میں 5لاکھ روپے دئے ۔تعلیم ایم اے ایل ایل بی ہے۔تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ملک محمد یار ڈھکو سابق چئیر مین ضلع کونسل ساہیوال نے تیرہ کروڑ 34لاکھ روپے کے اثاثے ڈکلئیر کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پچھلے سال اثاثوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ۔ 310 کنال اور 4مر لہ اراضی کے مالک ہیں اور 3600روپے ٹیکس دیا۔تعلیم بی اے ہے ۔پولٹری فارم اور ڈیری فارم بھی ہے ۔تحریک انصاف کے پارٹی فنڈ میں ایک لاکھ روپے کی ادائیگی کی ۔آزر بائیجان کا بیرون ملک سات یوم کے دورہ میں تین لاکھ روپے خرچ کئے ۔پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سابق وفاقی وزیر مہر غلام فرید کاٹھیا نے 9کروڑ 44لاکھ 2ہزار 22رو پے کے اثاثے ڈکلئیر کئے ہیں اور پچھلے سال 9لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔

30ہزار روپے پارٹی فنڈ میں دئے۔مراد کے کاٹھیا میں زرعی اراضی کی تفصیلات ظاہر نہیں کی اور اثاثوں کی تفصیلات بھی نہیں بتائی گئیں ہیں تعلیم ایم اے ایل ایل بی ہے ۔آذاد امیدوار محمد عمر اسحاق سابق تحصیل نا ظم ساہیوال سے سات کروڑ 41لاکھ 50ہزار روپے کے اثاثے ڈکلئیر کئے ہیں اور پچھلے سال ان اثاثوں میں ایک کروڑ 6لاکھ 50ہزار روپے کا اضافہ ہوا ۔

تعلیم میٹرک ہے۔چار لاکھ 750روپے ٹیکس دیا ۔ایک مقدمہ میں ایڈیشنل سیش جج ساہیوال کی عدالت سے ضمانت پر ہیں ۔تھائی لینڈ ،ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات کے 2016اور 2017میں دورے کئے ۔40یوم اور 8یوم قیام کیا ۔5لاکھ اور 2لاکھ روپے خرچ کئے گئے ۔بز نس ٹائون پلانر کا ہے اور تین کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں ۔آذاد امید وار ملک محمد رمضان سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ن) محمد ارشد ملک کے باپ ہیں ۔تین کروڑ 26لاکھ 5ہزار 360روپے کے اثاثے ڈکلئیر کئے ہیں ۔پچھلے سال ان اثاثوں میں 93لاکھ 49ہزار کا ضافہ ہوا ۔24کنال زرعی اراضی ظاہر کی اور کوئی ٹیکس نہیں دیا۔مسلم لیگ (ن) کو پچاس ہزار روپے پارٹی فنڈ میں دئے ۔تعلیم انڈر میٹرک ہے سعودی عرب کے دو دورے عمرہ کیلئے کئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات