صدرآزاد کشمیر سے نامور سکالر ڈاکٹر اکبر احمد، ابن خلدون اور سابق پاکستانی ہائی کمشنر برائے برطانیہ کی ملاقات

آزاد کشمیر کی جامعات میں ڈاکٹر اکبر کے لیکچرز سے نوجوان طلباء میں تحقیق کا جذبہ بڑھے گا ،وہ سائنسی بنیادوں پر تحقیق کر کے اہل مغرب کے اسلام کیخلاف جھوٹے پروپیگنڈے کو زاہل کریں گے ،ْ سردار مسعود خان

پیر 25 جون 2018 15:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) صدرآزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے عالمی شہرت یافتہ اور نامور استاد و سکالر ڈاکٹر اکبر احمد، ابن خلدون چیئر آف اسلامک سٹڈیز ان اسکول آف انٹرنیشنل سروس واشنگٹن اور سابق پاکستانی ہائی کمشنر برائے برطانیہ نے ایوان صدر مظفرآباد میں ملاقات کی۔ ڈاکٹر اکبر احمد جو آزاد کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں وہ آزاد کشمیر کی جامعات میں مسلمانوں اور امت مسلمہ کے بارے میں پائی جانے والی منفی رائے باالخصوص (اہل مغرب کی نظر میں ) اسلامو فوبیا کو کائونٹر کرنے کے بارے میں لیکچر دیں گے۔

صدر مسعود نے پروفیسر اکبر کی تحقیق، ان کی علمی خدمات، ڈاکومنٹریز، فلموںاور بین الاقوامی سطح پر کیے جانے والے بین المذاہب ڈائیلاگ کی بے حد تعریف کی اور کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری اسلامی دنیا میں ڈاکٹر اکبر کے پائے کا سکالر اور استاد جو اسلام اور مسلمانوں کی صحیح تصویر دنیا کو دکھائے موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

صدر مسعود نے کہا کہ آزاد کشمیر کی مختلف جامعات میں ڈاکٹر اکبر کے لیکچرز سے نوجوان طلباء میں تحقیق کا جذبہ بڑھے گا اور وہ سائنسی بنیادوں پر تحقیق کر کے اہل مغرب کے اسلام کے خلاف کیے جانے والے جھوٹے پروپیگنڈے کو زاہل کریں گے۔

اس موقع پر وائس چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر جامعہ ڈاکٹر کلیم عباسی، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ڈین فیکلٹی آف آرٹس، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم ڈین فیکلٹی آف سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر بشیراحمد کنٹھ، ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز بھی موجود تھے۔