سپیکر و ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی کی راجہ خورشید کیانی‘ سردار رحیم خان اور جمشید مارکر کی وفات پر تعزیت

پیر 25 جون 2018 15:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہرنے سابق چیف جسٹس سُپریم کورٹ آزاد کشمیر راجہ خورشید کیانی کی وفات پر گہرے دُکھ و صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندیء درجات کی دُعا کی ہے۔ اُنہوں نے مرحوم کی عدلیہ میں شاندار خدمات پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر نے ممبر قانون ساز اسمبلی سردار خالد ابراہیم خان کے کزن(سردار محمد رحیم خان) کی وفات پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندیء درجات کی دُعا کی ہے۔آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر نے معروف سینئر پاکستانی سفیر جمشید مارکر کے انتقال پر سوگوار خاندان سے گہرے دُکھ و صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندیء درجات کی دُعا کی اور مُلک و ملت کے لیے مرحوم کی شاندار خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہرنے جُورا سے اشکوٹ جانے والے کیری ڈبہ کے حادثہ پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے بلندیء درجات اور زخمی فرد کی صحت یابی کی دُعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔