مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں تارکین وطن کا کردار اہم ہے‘ چوہدری اشرف

پیر جون 15:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیرچودھری محمد اشرف نے کہا تارکین وطن کشمیری ہمار قیمتی سرمایہ ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں ان کا کردار اہم ہے اپنے روز گار کے ساتھ ساتھ برطانوی پارلیمنٹ میں بھی اپنے نمائندگی کر رہے ہیں۔میرپور شہر کی تعمیر وترقی میں تارکین وطن کا نمایاں کردار ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ پہنچنے پرملنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں چودھری ظفر،چودھری ساجد،چودھری عابدکے علاوہ چودھری ثاقب اشرف بھی شریک تھے۔چودھری محمد اشرف نے کہا کہ برطانیہ میں آ کر بھی اپنے شہر جیسا ماحول ہے ہمارے ہی بہن بھائی ادھر بھی محنت مزدوری کر کے اپنے علاقہ اور شہر کا نام روشن کر رہے ہیںہمیں ان پر فخر ہے۔