حکومت کارکنوں اور عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی‘ خواجہ اعظم رسول

پیر 25 جون 2018 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد وسٹی صدر پی ایم ایل مظفرآباد خواجہ اعظم رسول نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کارکنوں اور عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی بلدیاتی ترقیاتی اداروں میں سیاسی کارکنوں کی مرحلہ وار ایڈجسمنٹ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور وزیر تعلیم بیرسڑ افتخار گیلانی کے ویژن اور وعدوں کی تکمیل ہے عوام کی خدمت اور مسائل کا حل ہمارے ترجیحات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں محترمہ نصرت شہناز درانی ،محترمہ فرزانہ فرخ ،محترمہ نثارہ عباسی ،محترمہ حسنہ نور ،محترمہ ساجدہ گیلانی اورد یگر شامل تھیں اس موقع پر مسلم یوتھ ونگ سٹی کے صدر ارم قریشی بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے کہا کہ مظفرآباد کے مسائل کے حل کے لیے جدید خطوط پر کام جاری ہے رواں ماہ ہزاروں سیاحوں کی مظفرآباد آمد سے معاشی ترقی کی نئی رائیں کھلیں گی وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں سیاحوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی سرکردگی میں متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ صحت وصفائی کیساتھ ہوٹلوں کو انراخ اعتدال پر رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم اور وزیر تعلیم کارکنوں کے مسائل سے آگاہ ہیں اور انہیں حل کریں گے 13ویں ترامیم کے بعد حکومت مزید مضبوط اور بااختیار ہوتی ہے وزیر اعظم نے بڑے کام کیے ہیں جنکے اثرات عوام جلد محسوس کریں گے۔