تعمیروترقی کی بدولت ن لیگ 25 جولائی کوفتح کے جھنڈے گاڑے گی‘ راجہ مقصود خان

پیر 25 جون 2018 15:40

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) سابق ایم ایل اے وضلعی صدرمسلم لیگ ن راجہ مقصو د احمد خا ن نے کہاہے کہ تعمیروترقی کی بدولت ن لیگ 25 جولائی کوفتح کے جھنڈے گاڑھے گی۔ دھرنوں،گالم گلوچ کی سیاست کرنے والوں کوعوام 25 جولائی کوشکست فاش دینگے۔مسلم لیگ ن کی حکو مت نے پاکستان میں پا نچ سالوں میں توانا ئی کے اتنے منصوبے مکمل کیے سابقہ حکومتوں نی70سالوں میں بھی اتنی بجلی پیدانہیںکی ۔

وزیراعظم راجہ محمد فاروق حید ر خا ن نے حکومت چلا نے کادرست راستہ تعین کر دیا ہے ۔ سابقہ حکومت نے صرف ایک ،دوحلقوں میںترقیاتی کام کروائے مسلم لیگ ن کی حکو مت نے جہا ں مسلم لیگ ن الیکشن نہیں جیتی تھی ان حلقوں میں بھی برابری کی بنیا د پر تر قیا تی کا م کروائے ۔ مسلم لیگ ن کی حکو مت عوام دوست پا لیسوں پر گا مزن ہے ۔

(جاری ہے)

راجہ محمد فاروق حید ر خا ن نے جوکارہائے نما یا ں سر انجام دئیے ہیں وہ کسی اور کے بس کی با ت نہیں تھی ۔

وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے حکومت سنبھالتے ہی میرٹ کو بحا ل کیا اور بلاتخصیص بر ادری اور علا قہ لو گوں کو میر ٹ پر سر کا ری نوکریا ںدیں ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انھوںنے عیدملن پا رٹی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ سابق ممبراسمبلی راجہ مقصود احمد خان نے کہا کہ ن لیگی حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر رہی ہے۔مسلم لیگ ن کا منشوراور سابق وزیر اعظم پا کستا ن میا ں محمد نوز شریف کا ویژن پا کستا ن کی ترقی اور خو شحا لی ہے ۔

مسلم لیگ ن کی حکومت آ زاد کشمیر کو اگلے تین سالوں میں ما ڈل اسٹیٹ بنا کر دم لے گی ۔ میا ںمحمدنوز شریف نے آزاد کشمیر کاترقیاتی بجٹ دو گناہ کیا اور کشمیرکو نسل کا خاتمہ کیا جس سے آزاد کشمیرکوماڈل اسٹیٹ بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔پاکستان میں مسلم لیگ ن ترقیاتی کاموں کی وجہ سے دوبارہ برسرقتدار آئے گی اور ترقی کے سفرکورواں دواں رکھے گی ۔