وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان سیمسلم لیگ ن کے رہنما پیرزادہ عبدالقیوم شاہ کی قیادت میں دواریاں کے وفد کی ملاقات،

پیر 25 جون 2018 15:40

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما پیرزادہ عبدالقیوم شاہ کی قیادت میں دواریاں کے وفد کی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات، وفد نے دریائے نیلم دواریاں پالڑی کے مقام پر دریائے نیلم پر نصب پل کی خستہ حالی سے وزیر اعظم آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے موقع پر پل کی تعمیر کے احکامات جاری کر دئے ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خٓن کے دورہ نیلم کے موقع پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پیرادہ عبدالقیوم شاہ کی قیادت میں دواریاں کے وفد نے ملاقات کی وفد نے علاقائی مسائل سے آگاہ کیا جبکہ دریائے نیلم پر نصب پالڑی کے مقام پر پل کی خستہ حالی سے آگاہ کیا پل سے روزانہ سینکڑوں لوگ اور طلبہ وطالبات کا گزر ہوتا ہے جھولا پل انتہائی خطرناک ہے جس سے کسی بھی وقت انسانی جان کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے موقع پر ہی پل کی تعمیر کے احکات جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ پل کی تعمیر کو یقینی بناتے ہوئے عوام علاقہ کے اس بڑے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے جس پر پیرزادہ عبدالقیوم شاہ اور وفد سمیت عوام علاقہ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :