عالیہ بھٹ پر فلم ’’دھڑک ‘‘ کے ٹائٹل گانے کا سحر طاری

پیر جون 15:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ پر فلم ’’دھڑک ‘‘ کے ٹائٹل گانے کا سحر طاری ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے کار سٹیریو کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر ہدایتکار ششانک کھتین کی فلم ’’دھڑک ‘‘ کے اداکار ایشان کھٹر اور جھانوی کپور پر فلمائے گئے گانے کے ٹائٹل گانے’’دھڑک ہے نا‘‘ کا سحر طاری ہو گیا ہے جسے گلوکارہ شریا گھوشل اور اجے گوگاولی نے گایا، امیتابھ بھاٹاچاریا نے لکھا اور کمپوز اجے اتول نے کیا ہے۔ فلم ’’دھڑک ‘‘ رواں سال 20جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔