کرشمہ کپور نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

پیر 25 جون 2018 15:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرشمہ کپور 25جون 1974ء میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1991ء میں فلم پریم قیدی سے کیا جس کے بعد انہوں نے فلم ’’کلی نمر ون‘‘، ’’جگر‘‘، ’’راجا بابو‘‘، ’’جیت‘‘ میں کام کیا لیکن فلم ’’دل تو پاگل ہے ‘‘ ان کے کیریئر کی پہترین فلم ثابت ہوئی، ان کی معروف فلموں میں کلی نمبر ون، دل تو پاگل ہے، ہیرو نمبر ون، بیوی نمبر ون، ہم ساتھ ساتھ ہیں، راجا ہندوستانی اور دیگر شامل ہیں، انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :