حلقہ این اے 12 بٹگرام سے عوامی نیشنل پارٹی کا ٹکٹ مصباح اللہ بابر کو جاری

پیر جون 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 12 بٹگرام سے عوامی نیشنل پارٹی نے مصباح اللہ بابر کو ٹکٹ جاری کردیا ، ان کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کے محمد نواز خان، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قاری محمد یوسف انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے قومی اسبملی کے حلقہ این اے 12 بٹگرام مصباح اللہ بابر کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد نواز خان، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار قاری محمد یوسف کے درمیان مقابلہ ہے۔ قومی اسمبلی کے اس حلقے میں 20 سے زائد امیدواروں نے جماعت اسلامی،، متحدہ مجلس عمل، پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف،، جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ابھی تک اس حلقے سے کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ واضح رہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں اس حلقے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قاری محمد یوسف نے کامیابی حاصل کی تھی۔