ٹرائی اینگولر سیریز‘ قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تین روزہ تربیتی کیمپ شروع

پیر 25 جون 2018 15:40

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ٹرائی اینگولر سیریز اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تین روزہ تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگیا۔کیمپ کے پہلے روز ہیڈ کوچ مکی آرتھرکی نگرانی میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے اور ٹریننگ ہوئی۔

(جاری ہے)

پاکستان ،آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی ٹرائی اینگولر سیریز کے لیے اعلان کردہ پندرہ رکنی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد‘ فخر زمان‘ محمد حفیظ‘ شعیب ملک‘آصف علی‘ حسین طلعت‘ حارث سہیل‘شاداب خان‘محمد نواز‘فہیم اشرف‘حسن علی‘ محمد عامر‘عثمان شنواری اورصاحبزادہ فرحان شامل ہیں جبکہ ون ڈے اسکواڈ میں فخر زمان‘امام الحق‘محمد حفیظ‘شعیب ملک‘ بابر اعظم (فٹنس سے مشروط)آصف علی‘سرفراز احمد کپتان‘محمد نواز‘ شاداب خان‘فہیم اشرف‘محمد عامر‘جنید خان‘عثمان شنواری‘ یاسر شاہ‘حسن علی‘حسین طلعت اور حارث سہیل شامل ہیں۔

محمد حفیظ اپنا بائولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد دونوں فارمیٹ میں آل را ئونڈر کی حیثیت سے کھیلیں گے‘ان کا بائولنگ ایکشن حال ہی میں کلیئر ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :