راجر فیڈرر کو شکست، بورنا کورک نے ہال اوپن ٹینس مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

پیر 25 جون 2018 15:40

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) کروشین کھلاڑی بورنا کورک نے ہال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست دی۔

(جاری ہے)

جرمنی میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے فائنل میں بورنا کورک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر کو زبردست مقابلے کے بعد 7-6، (8-6)، 3-6 اور 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :