ایملی موریسمو فرانس کی پہلی خاتون ڈیوس کپ کپتان مقرر

پیر 25 جون 2018 15:40

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) سابق عالمی نمبر ایک ایملی موریسمو فرانس کی پہلی خاتون ڈیوس کپتان ٹیم کی کپتان مقرر ہو گئیں، وہ آئندہ سال یانک کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گی جبکہ جولین بینیٹو جو کہ یو ایس اوپن کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے فرنچ فیڈکپ ٹیم کی کوچنگ سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

فرنچ ٹینس فیڈریشن (ایف ایف ٹی) نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ موریسمو ٹینس کھیل کے بارے وسیع سوچ رکھتی ہیں، انہیں کوچنگ کا تجربہ بھی حاصل ہے، امید ہے کہ وہ ہماری توقعات پر پورا اتریں گی۔ واضح رہے کہ موریسمو اس سے قبل اینڈی مرے کی بھی کوچنگ کر چکی ہیں اور بعد ازاں انہوں نے فرنچ فیڈ کپ ٹیم کی کوچنگ سنبھالی تھی۔

متعلقہ عنوان :