نوجوان نسل کو صحت مندانہ رگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہیے‘ راجہ مشتاق منہاس

پیر 25 جون 2018 15:52

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) آزادکشمیرحکومت کے وزیراطلاعات سیاحت وآئی ٹی راجہ مشتاق منہاس نے کہاکہ نوجوان نسل کو صحت مندانہ رگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہیے ۔جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں گے توہسپتال ویران ہوجائیں گے حکومت کھیلوں کے فروغ کے بھرپوراقدام کررہی ہے ۔ضلع باغ میں کرکٹ سیٹیڈیم میں محکمہ سپورٹس کے زیراہتمام سپورٹس سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ہرعلاقے میںنوجوانوں کاکھیلوں کی طرف رجحان خوش آئیند ہے ۔

(جاری ہے)

گنگاچوٹی سسٹیڈیم کومزید توسیع اور اس میں شائقین کے لیے بیٹھنے کے لیے جگہ بنوا کردی جائے گی۔ان خیالات کااظہارانہوںنے گنگا چوٹی سیٹیڈیم میں کرکٹ ٹینس بال ٹورنمنٹ کی افتتاحی تقریب میںبحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ۔اس سے قبل وزیرحکو مت جب گنگاچوٹی سیٹیڈیم میں پہنچے تو شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد میں مقامی لوگوں اورسیاحوں نے ان کا بھرپور اوروالہانہ استقبال کیا۔اس کے بعد وزیرحکومت کوکھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔اس کرکٹ ٹورنمنٹ میں 26سے زائد کرکٹ کی مقامی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :