نیریاں شریف نے دین اسلام کی اشاعت ،تحریک آزادی کشمیرکے لیے بے مثال خدمات سرانجام دی ہیں‘ مولانا امتیاز صدیقی

پیر 25 جون 2018 15:52

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) جمعیت علماء جموں وکشمیر کے مرکزی صدر مولانا امتیاز صدیقی نے کہا ہے کہ نیریاں شریف نے دین اسلام کی اشاعت ،تحریک آزادی کشمیر اور اصلاح معاشرہ کے لیے بے مثال خدمات سرانجام دیں ہیں حضرت خواجہ غلام محی الدین غزنوی اور ان کے جانشین صوفی ازم کے فروغ میں مخلوق خدا کی رہنمائی کی ہے پیر علاالدین صدیقی نے محی الدین یونیورسٹی،میڈیکل کالج،نور ٹی وی جیسے ادارے قائم کر کے مساجد اور مدارس کا جال بچھایا کہ ملک اور بیرون ملک اشاعت دین اور تبلیغ کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹھیاں صدیق آباد کے مقام پر خلیفہ ومجاز دربار عالیہ نیریاں شریف پیر عبدالروف شاہ کے زیر اہتمام سالانہ عرس پیر غلام محی الدین ،پیر علاوالدین صدیقی سے خطاب کرتے ہوئے کیا عرس تقریب کی صدارت پیر عبدالروف نقشبندی نے کی جبکہ تقریب سے ڈاکٹر نعیم الدین الزرہی،مولانا زبیر خان نقشبندی،مولانا ثاقب،پیر عبدالجبار شاہ، نے خطاب کیا عرس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مولانا امتیاز صدیقی نے کہا کہ پیرعلاوالدین صدیقی شریعت وروحانیت اور ولایت کا بلند ترین مینارہ نور ہے ان کی تعلیمات سے صدیوں تک دنیا روشنی حاصل کرتی رہے کی آج کے دور میں صوفیا کی تعلیمات پر چل کر ہی پوری دنیا کے اندر سکون امن ہو سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :