Live Updates

25جولائی کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی واضح کامیابی ہوگی، سراج منیر

پیر 25 جون 2018 15:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے کہا ہے کہ نے 25جولائی کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی واضح کامیابی ہوگی، میاں نواز شریف پاکستانی عوام کے نجات دہندہ ہیں،پاکستان کو دہشتگردی مہنگائی،بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ سے نجات دلانا مسلم لیگ ن کی قیادت کا انمول کارنامہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے گزشتہ روز مسلم لیگی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے آئین میں 13 ویں ترمیم کا کریڈٹ صرف وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کو جاتا ہے ۔عمران خان صرف کرکٹ کھلیں ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں ۔یوٹرن لینے والے صرف یوٹرن ہی لیں ،پاکستان وآزادکشمیر میں حقیقی تبدیلی مسلم لیگ ن لے کر آئی ہے جس کی وجہ سے آج ملک کے اندر امن اورروشنی ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باشعور،غیور عوام 25جولائی کو ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات