ْپی پی آزادکشمیر سندھ زون کے نونامزد کردہ عہدیداران کے اعزاز میں چوہدری مقبول کا عشائیہ،

پیر 25 جون 2018 15:52

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پی پی آزادکشمیر سندھ زون کے نونامزد کردہ عہدیداران کے اعزاز میں چوہدری مقبول کا عشائیہ،پروقار تقریب کا انعقاد، ساتھ ملکر چلنے اور سندھ زون میں پی پی آزادکشمیر کو مضبوط بنانے کا عزم، چوہدری لطیف اکبر کی قیادت پر مکمل اظہار اعتماد، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی آذادکشمیر سندھ کے سابق صدر پی واے او چوہدری مقبول صاحب نے پاکستان پیپلزپارٹی آذادکشمیر سندھ کے نومنتخب صدر سردار فیصل خان سمیت سندھ اور کراچی ڈویژن کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر اعشایہ کا اہتمام کیا جس میں رستم شیخ صاحب، نذیر انجم صاحب، طارق وطن یار صاحب، سردار سلطان خان صاحب، چوہدری علم دین صاحب نے شرکت کی، اس موقع پر سردار فیصل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون کے تمام کارکنان میرا دست وبازو ہیں، سب کو ساتھ لیکر چلوں گا، میں اکیلا کچھ بھی نہیں پی پی کارکنان ہی وہ قوت ہیں جن کی بدولت مجھے قیادت نے اہم ذمہ داری سونپی انشاء اللہ کوشش کرونگا کہ قیادت اور کارکنان کے اعتماد پر پورا اتروں، تقریب کے میزبان چوہدری مقبول نے سردار فیصل اور ان کی ٹیم کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عہدے پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کی مالا ہوتے ہیں ہم سب ملکر نئے پارٹی عہدیداران کے ہاتھ مضبوط بنائیں گے تاکہ پیپلز پارٹی آزادکشمیر سندھ زون کو سب سے بڑی اور مضبوط قوت بنا سکیں، انہوں نے نئے عہدیداران کو یقین دلایا کہ بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں ہم سب متحدہیں اور جماعت کو مضبوط بناتے ہوئے 25 جولائی کے الیکشن میں بھی سندھ زون میں پیپلزپارٹی کو کامیاب بنائیں گے۔