Live Updates

بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کے جذبہ کو سرد کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے‘ چوہدری اسحاق طاہر

پیر 25 جون 2018 15:52

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) سابق امیدوار اسمبلی،تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری اسحاق طاہرایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صحافی شجاعت بخاری کا قتل اقوام عالم،انسانی حقوق کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کے جذبہ کو سرد کرنا چاہتا ہے مگر ہمیشہ کیطرف پھر ناکام ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت میں مسلسل اضافہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم میں انسانیت کی تمام حدیں پھلانگ ڈالی ہیں، معصوم بچوں پر تشدد، خواتین کی عصمت دری، نوجوان پر مظالم اور بلاجواز گرفتاریاں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے تمام تر ہتھکنڈے اور طاقت کا ہر ممکن استعمال کر کے بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکا، اور نہ ہی دبا سکے گا، کشمیری عوام اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت کے لیے بھارت کے جدید اسلحہ کا مقابلہ ڈنڈوں، پتھروں اور غلیل سے کر رہے ہیں، لاکھوں انسانی جانوں کی قربانی دیکر بھی کشمیریوں نے اپنے حق آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا نہ کرینگے، اب بھارت اپنی بربریت کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں ناکام ہو چکا ہے جس سے بوکھلا کر کنٹرول کی بارہا خلاف ورزی کر رہا ہے تاکہ دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹائی جا سکے، مگر بھارت اس مذموم مقصد میں بھی ناکام ہو گا، پاکستان کی مسلح افواج دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہم عالمی برادری، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے علمبرداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت، انسانی حقوق کی پامالیاں اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کراتے ہوئے کشمیریوں کا ان کا حق دلایا جائے، ہم کمزور نہیں کہ عالمی برادری کو باربار مطالبہ کرتے ہیں بلکہ ہم امن پسند، انسانیت دوست ہیں ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں ہم کسی کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالتے نہ کسی کو اپنے اور اپنے بھائیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے دینگے، ہم انسانیت کی بھلائی چاہتے ہیں اس لیے کشمیریوں کو پرامن طریقے سے انسانی حقوق دلانا چاہتے ہیں لہذا عالمی برادری ہمارے مطالبہ کو سنجیدگی سے حل کرے تاکہ دنیا میں امن قائم و دائم رہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات