Live Updates

اپیلٹ ٹریبونل نے عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں مبینہ میٹی ٹیریان کا ذکر نہ کرنے پر کل طلب کر لیا ،نوٹس جاری

پیر 25 جون 2018 16:10

اپیلٹ ٹریبونل نے عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں مبینہ میٹی ٹیریان ..
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ کے اپیلٹ ٹریبونل نے عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں اپنی مبینہ میٹی ٹیریان کا ذکر نہ کرنے پر وضاحت کے لیے طلب کر تے ہوئے نوٹس جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این اے 35 پر عمران خان کے مقد مقابل جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار انعام اللہ ایڈووکیٹ نے ریٹرننگ افسر کو اعتراض جمع کیا تھا کہ عمران خان کی ایک بیٹی کا نام ٹیریان ہے جس کا ذکر انہوں نے کاغذات نامزدگی میں نہیں کیا تاہم ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات منظور کرلئے۔

جس پر انعام اللہ خان ایڈووکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ میں درخواست دائر کی جس میں موقف کیا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں ایک بیٹی کا ذکر نہیں کیا۔ پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ کے جسٹس عبدالشکور نے عمران خان کو کل منگل صبح 9 بجے عدالت کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات