خیبر سے کراچی تک الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے،

مخالفین بڑی شکست کے لئے تیار ہو جائیں،2018کے انتخابا ت میں تیر پر تیر چلے گا،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکا بیان

پیر 25 جون 2018 16:10

خیبر سے کراچی تک الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے انتخابی مہم کامیابی سے چلانے کے لئے حکمت عملی وضع کر تے ہوئے کہا ہے کہ خیبر سے کراچی تک الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے ،2018کے انتخابا ت میں تیر پر تیر چلے گا،مخالفین بڑی شکست کے لئے تیار ہو جائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انتخابی مہم کامیابی سے چلانے کے لئے حکمت عملی وضع کرتے ہوئے ترجمانپیپلز پارٹی نے کہا کہ عام انتخابات کے لئے چاروں صوبوں میں عوامی رابطے اورجلسے کئے جائیں گے جبکہ جلسوں سے بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا بلاول بھٹو کی جانب سے ناراض کارکنوں کومنانے کے لئے سینئر رہنماوں کی ذمہ داری لگا دی گئی ہے ۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے خیبر سے کراچی تک الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے،مخالفین بڑی شکست کے لئے تیار ہو جائیں،2018کے انتخابا ت میں تیر پر تیر چلے گا۔