پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پرکارکنان تاحال سراپااحتجاج
فواد چوہدری کی پریس کانفرنس میں خاتون ورکرکا شدید احتجاج، فواد چوہدری پسینہ صاف کرتے رہے،ٹکٹوں کی تقسیم میں انصاف نہیں کیا گیا،فواد چوہدری آپ ہمیں نہیں جانتے،ہم پرانے ورکرہیں،کارکن فاطمہ کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جون 2018 16:03
(جاری ہے)
فواد چوہدری نے کہاکہ بالکل ٹھیک ہے اب آپ کی بات ہوگئی آپ بیٹھ جائیں۔
خاتون کارکن نے کہاکہ آپ بات کرتے رہتے ہیں ہمیں کبھی کبھار بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔جس پرفواد چوہدری کے پسینے چھوٹ گئے۔فواد چوہدری پسینہ صاف کرتے رہے۔انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری آپ مجھے نہیں جانتے، میں 2006ء سے پارٹی کیلئے کام کررہی ہوں۔میں پی پی 186سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ، جگہ خالی ہے لیکن مجھے ابھی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔انہوں نے میڈیا کوبتایا کہ عالیہ حمزہ کے بیگز اٹھانے والی خواتین کوٹکٹس دیے گئے۔یہ عمران خان کی رشتہ دار نہیں ہے۔یہ وہ خواتین ہیں جونئی آئی ہیں لیکن ان کوہمارالیڈر بنادیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے حق کیلئے آواز اٹھاناعمران خان سے سیکھا ہے۔اس سے قبل ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں افسران کی تعیناتی کومسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ پولنگ کا وقت صبح 7بجے سے رات 8بجے تک کیا جائے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پولنگ کا وقت بڑھانے سے زیادہ لوگ ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ افتخار چوہد ری اور خاندان ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث ہے،بلاتفریق انکوائری کی جائے،افتخار چوہدری کوشامل تفتیش نہ کرناانصاف کے منہ پرتھپڑ ہے۔مزید اہم خبریں
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.