کوہلو ،ْ بریگیڈئر ایسٹ محمد قذافی کی ایف سی سکول کی سالانہ پروگرام میں شرکت

معاشرے میں قوموں نے تعلیم کے ذریعے ہی ترقی کی ہے کوہلو شہیدجہانگیر سکول کی طالب علموں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے،بریگیڈیئر ایسٹ محمد قذافی

پیر 25 جون 2018 16:26

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) کوہلو میں بریگیڈئر ایسٹ محمد قذافی نے ایف سی سکول کی سالانہ پروگرام میں شرکت جس میںکمانڈنٹ میوند رائفل امجد محمود،ونگ کمانڈر فیصل فاروق،ایجوکیشن آفیسر سلیم زرکون، قبائلی رہنماوں اور سکول کے ٹیچروںو طالب علموں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کا آغاز کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد وائس پرنسپل نے سکول کی کارکردگی پر روشنی ڈالی جس میں بتایا گیا کہ سکول کا بنیاد 2001میں رکھ دیا گیا تھا تاہم آغاز ہنگامی بنیادوں پر کی گئی سکول کو وقت کے ساتھ مزیدترقی دی گئی 2009میں کوہلو سے تعلق رکھنے والے لیفٹنٹ جہانگیر مری کی سوات میں شہید ہونے کے بعد سکول کے نام کو شہید جہانگیر کے نام سے منسوب کیا گیا جس کو اہلیان کوہلو نے خوب سراہا حال ہی سالوں میںکمانڈنٹ امجد محمود کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے سکول میں تین مختلف سیکشن،ہاسٹل،پلے گرونڈ بنائے گئے ہیںاور پاکستان بھر سے 40قابل ٹیچروں کو میرٹ کی بنیاد پر سلیکٹ کرلیا گیا ہے گزشتہ سال شہید جہانگیرایف سی سکول کے طالب علم حمزہ نے بلوچستان بھرکے ایف سی سکولوں سے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلیا جو سکول میں تعلیم کی بہتر کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے سکول میں اس وقت3000 زیادہ طالب علم زیر تعلیم ہیں جس میں 700 کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے جن کو ایف سی فری ایجوکیشن اور کتابیں فراہم کررہی ہے تقریب میں سکول کے بچوں اور بچیوں نے چاروں صوبوں اورکشمیروگلگت کے کلچر پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی اس کے بعد سیکٹر کمانڈ ایسٹ محمد قذافی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں قوموں نے تعلیم کے ذریعے ہی ترقی کی ہے کوہلو شہیدجہانگیر سکول کی طالب علموں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے جبکہ اسٹاف نے لگن اور محنت سے یہاں کے طالب علموں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فیلڈ میں بھی مثالی ثابت کیا ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے جہانگیر ایف سی سکول کی پرنسپل ،کمانڈنٹ امجد محمود اور سیکٹر کمانڈ ایسٹ محمد قذافی نے کلچر پیش کرنے والے بچوں کو شیلڈ اور انعام سے نوازا جبکہ سکول کے بہترین میل اور فی میل ٹیچروں کو بھی انعامات دئیے گئے