پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن مخالفت کے طوفانوں کو بحیرہ عرب میں غرق کردیں گے،علی اکبر گجر

پیر 25 جون 2018 16:26

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن مخالفت کے طوفانوں کو بحیرہ عرب میں غرق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی کے شہریوں کو پولنگ اسٹیشنوں پر قبضے اور مرحومین کے نام پر ٹھپے لگانے والوں سے نجات دلا کر ایک نئے روشن خوشحال اور ترقی یافتہ کراچی کا تحفہ دے گی․ سندھ کے وسائل کو نوچنے والوں کا سیاسی باب بند ہونے کو ہے ملک کی اعلی تعلیمیافتہ کراچی کی نوجوان قیادت کو پاکستان کی حفاظت ترقی اور خوشحالی کا فریضہ سونپ کر پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی کو ملکی قیادت کے لئے تیار کرے گی․ پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی کرشماتی قیادت میں خطے کا نیا ملائشیا بنے گا․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ سندھ کے عوام 1970 کی دہائی سے جھوٹ اور فریب کی سیاست کے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں ․ علی اکبر گجر نے کہا کہ جولائی کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن مخالفت کے طوفانوں کو بحیرہ عرب میں غرق کردیں گی․ قائد نواز شریف کی اقتدار میں تیسری بار واپسی کا پہلا قدم کراچی سے اٹھایا جائے گا․کراچی میں ٹھپے اور قبضے نہیں چلنے دیں گی․ کراچی کے عوام اپنے شہر کو دوبارہ ہڑتالوں بھتوں اور اغوا برائے تاوان کا مرکز نہیں بننے دیں گی․ شہر قائد کو امن کی ضرورت ہے جس کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد نے جرات اور بہادری کے ساتھ قانون نافذ کرنے والوے اداروں کے ہاتھ مضبوط کئے اور تیس سالوں سے کراچی کے بے گناہ اور معصوم عوام کو لاشوں کے سوداگروں سے نجات دلائی۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے منتخب نمائندے اپنے صدر میاں محمد شہباز شریف کی رہنمائی میں کراچی سے کشمور تک سندھ کو پاکستان کا معاشی ٹائیگر بنانے کے لئے پر عزم ہیں ، آنے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی سندھ کے عوام کی کامیابی ہوگی جہاں سے پاکستان کی معاشی اقتصادی ترقی کے نئے منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا․