Live Updates

25 جولائی کو عمران خان کی کرپشن کیخلاف اور دو نہیں ایک پاکستان کی لازوال جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہو گی ،ْحاجی سیف اللهکا کڑ

پاکستان میں لوگ ظلم و ستم کی حکومت سے تنگ آچکے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف ان کی واحد امید ہے ،ْخطاب

پیر 25 جون 2018 16:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264سے امیدوار حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ انشا اللہ 25جولائی کو عمران خان کی کرپشن کے خلاف اور دو نہیں ایک پاکستان کی لازوال جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور ملک میں حقیقی معنوں میں عوام کو ان کا حق حکمرانی ملے ۔

یہ بات انہوں نے پیر کو کلی بڑیچ آباد میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے فرید خان کاکڑ،داود خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ 25جولائی ملکی خزانے کی لوٹ مار کرنے والوں کا یوم حساب ثابت ہو گا اور تحریک انصا ف ملک گیر کامیابی حاصل کر کے عمران خان کو وزیراعظم بنائے گی (ن) لیگ،پیپلز پارٹی اورقوم پرستوں کی سیاسی موت کا پروانہ لکھا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اورقوم پرستوں کی قیادت نے اپنے ادوار میں عوام اور ملک کی حالت بدلنے کی بجائے صرف اپنی اور اپنے حواریوں کی حالت زار بدلنے پر توجہ دی اور یہی وجہ ہے کہ آج غریب طبقہ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جلد پورے ملک میں انصاف کا راج قائم کرے گی پاکستان میں نوجوان طبقہ اگر انتخابات کے دوران اپنا ووٹ صحیح نمائندوں کودے تو ملک میں انقلاب آسکتا ہے پاکستان میں لوگ ظلم و ستم کی حکومت سے تنگ آچکے ہیں پاکستان تحریک انصاف ان کی واحد امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں کرپٹ اور بدعنوان امیدواروں کا ووٹ کی پرچی کے ذریعے احتساب کریں گے اور تحریک انصاف بلوچستان سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کریگی۔ اس موقع پر کلی بڑیچ آباد کے معتبرین نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حاجی سیف اللہ خان کاکڑ کو مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات