پاکستان پیپلز پار ٹی واحد سیا سی جماعت ہے جسکی قیاد ت نے ملک اور قوم کیلئے اپناخو ن دیاہے ،ْیو سف خان خلجی

پیر 25 جون 2018 16:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264سے امیدوارلالہ یوسف خان خلجی ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 25سے امیدوار شریف خان خلجی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پار ٹی واحد سیا سی جماعت ہے جسکی قیاد ت نے ملک اور قوم کیلئے اپناخو ن دیاہے عوام 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔

یہ بات انہوں نے پیر کو نواں کلی میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت اور جیالوں نے ملک میں جمہوریت کے قیام اورعوام کے حقوق کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے ہیں آج ملک میں جمہوریت پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی برسراقتدار آئی لوگوں کو روزگار ، تعلیم ،صحت اوردیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے عوام کونفرتوں اور جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا ساڑھے چار سال کے دوران قوم پرستوں کی حکومت نے کوئٹہ سمیت صوبے کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا اور صوبے کی ترقی کیلئے آنے والے اربوں روپے خوردبرد کرلئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب الیکشن میں قوم پرستوں نے ایک مرتبہ پھر صوبے میں بسنے والی برادر اقوام کو آپس میں لڑاکر ووٹ حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے لیکن عوام اب باشعور ہوچکے ہیں انکے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے بلاول بھٹو مستقبل کے وزیر اعظم ہیں جبکہ چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی حکومتیں بنائیگی اورآصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کرے گا ۔