نوجوان ہمارے ملک کی عظمت کانشان ہیں پاکستان کو نکھارنے کیلئے نسل نو کا کردار قابل قدر ہے،جنید علی شاہ

پیر 25 جون 2018 16:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) نوجوان ہمارے ملک کی عظمت کانشان ہیں پاکستان کو نکھارنے کے لئے نسل نو کا کردار قابل قدر ہے لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں نے چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی ہائوسنگ اسکیموں کے ذریعے سادہ لوح عوام کو تو لوٹا ہے مگر قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچایا ہے ایسے لوگ مہذب معاشرے کے لئے نا سور کی حیثیت رکھتے ہیں جن کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں کی بلاامتیاز خدمت کرتے ہوئے ان کے مالکانہ حقوق اور دیگر مسائل کے حل کے لئے لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروںکے خلاف برسر پیکار ہے جو ’’کاگف‘‘ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار نگران وزیر امور نوجوانان ، اسپورٹس ، ثقافت و سیاحت ڈاکٹر جنید علی شاہ نے قومی امن رابطہ کونسل پاکستان و کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ’’کاگف‘‘ کے چیئرمین سفیرا من صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں وائس چیئرمین غلام یاسین ،ممبر مشاورتی کمیٹی عامر ضیاء ، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سہل افضل جٹ، مشیر قانونی احمد مہران گورایا ایڈوکیٹ ،سیکریٹری انفارمیشن محمد جنید احمد، صدر کراچی ڈویژن محمد اشفاق خان خٹک اور دیگرعہدیدار شامل تھے اس موقع پر انہیں 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں امن و امان کے حوالے سے عوام کے خدشات اور سندھ بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو درپیش مسائل اور بد عنوانی کے خاتمے کیلئے تجاویز دیں نگران وزیرجنید علی شاہ نے کہا کہ کرپشن نے اداروں کی جڑیں کھولی کردیں ہیں سماجی ادارے مہذب معاشروں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اب ضرورت ہے کہ سماجی ادارے اور عوام متحرک ہوکر بد عنوانوں اور بدعنوانیوں کے خلاف آواز بلند کریںتاکہ آئین پاکستان کی روشنی میں وطن عزیز کو ترقی کی منازل کی طرف گامزن کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کے باعث منشیات اور منفی سرگرمیوں سے بچایا جاسکتا ہے جس کے لئے انہیں دو قومی نظرئے سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار مسلمہ ہے اوراس کے لئے سندھ نے اپنی یوتھ پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس پر آئندہ حکومت آکر عمل درآمد کرے کیونکہ یہ نسل نو کی نظریاتی تعلیم و تربیت کے لئے ضروری ہے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت الیکشن میں شفافیت کو یقینی بنانے اور نظم ونسق بین الاقوامی معیار اپنانے کے لئے پر عزم ہے اور الیکشن کے دوران شر انگیزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی جس کے لئے رینجرز پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرانے کے پابند ہیں انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کی روشنی میںمہذب معاشروں میں پسماندہ اور متوسط طبقے کے لوگوں کو کچی آبادی کا رہائشی کہنا درست نہیں ہے اس کے لئے کوئی اور نام اپنایا جائے جو ان لوگوں کے لئے عزت نفس کا باعث نہ بنے انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ بے گھر افراد کو گھر کی چھت اور بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرے’’کاگف‘‘ کی جانب سے بے گھر افراد اور کم آمدنی والے لوگوں کے لئے سستی رہائشی اسکیمیں بنانے کے لئے دی گئی تجاویز پر اگر عمل درآمد کیا جاتا ہے تو پھر کچی آبادیوں کے خاتمے میں مدد ملتی ’’کاگف‘‘ کے چیئرمین نے کہا کہ ’’کاگف‘‘ گزشتہ 37سال سے ملک بھرمیں مزید کچی آبادیوں کے قیام کو روکنے کے لئے لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جہاد میں مصروف ہے اور کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں کی بلاامتیاز خدمت کررہی ہے اور چاہتی ہے کہ کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں کو کچی آبادی قوانین کی روشنی میں مالکانہ حقوق اور بنیادی ضروریات زندگی حاصل ہوں انہوں نے کہا کہ ’’کاگف‘‘ ملک بھرمیں لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں ، بد عنوانوں اور بدعنوانی کے خاتمے ، سندھ کچی آبادی اتھارٹی میں مالکانہ حقوق کے حوالے سے ہونے والی بے قاعدگیوں اوراتھارٹی میں کرپشن مافیا و لینڈ مافیا کے راج کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کے لئے ملک بھر میں رابطہ عوام مہم کا آغاز کرچکی ہے لہٰذا انتظامی ادارے اور کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکیں ’’کاگف‘‘ کے اس مشن میں اس کا بھر پور ساتھ دیںاس موقع پر انہوں نے نگران صوبائی وزیر کو یکم جولائی کو ’’کاگف‘‘ کی جانب سے آل پاکستان کچی آبادیز اینڈ گوٹھ کنونشن و عید ملن پارٹی میں شرکت کی دعوت دی جسے نگران صوبائی وزیر نے قبول کرتے ہوئے شرکت کا وعدہ کیا ۔