Live Updates

عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں اعتراضات کے سلسلے میں نوٹس جاری ،ْ

الیکشن ٹربیونل بنوں بینچ نے کل طلب کرلیا

پیر 25 جون 2018 16:39

عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں اعتراضات کے سلسلے میں نوٹس جاری ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں اعتراضات کے سلسلے میں نوٹس جاری کرتے ہوئے کل منگل کی صبح 9 بجے الیکشن ٹریبونل بنوں بینچ میں طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق این اے 35 پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات پر اعتراضات کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے کاغذات پر جسٹس ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار انعام اللہ نے اعتراض جمع کرایا تھا۔

درخواست گزارنے موقف اختیارکیاکہ عمران خان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا ذکر کاغذات میں نہیں کیا گیا۔ عمران خان کے کاغذات منظور ہونے پر درخواست گزار نے الیکشن ٹریبونل بنوں بینچ سے رجوع کیا تھا۔جسٹس عبدالشکور نے نوٹس جاری کرتے ہوئے عمران خان کو منگل کی صبح 9 بجے طلب کر لیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات