Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عائشہ نذیرجٹ نے آزادحیثیت سے الیکشن لڑنے کااعلان کر دیا

ٹکٹوں کے معاملے پراسحاق خاکوانی کاعمل داخل ہے،اسحاق خاکوانی نے ضمنی الیکشن میں بھی نقصان پہنچایاتھا ،ْ الزام این اے 162 ،163 کی نشست جیت کرعمران کوبطورتحفہ دینگے ،ْ عائشہ نذیر جٹ کی گفتگو

پیر 25 جون 2018 16:39

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عائشہ نذیرجٹ نے آزادحیثیت سے الیکشن ..
بوریوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عائشہ نذیرجٹ نے آزادحیثیت سے الیکشن لڑنے کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عائشہ نذیر جٹ نے کہا کہ این اے 162 ،163 کی نشست جیت کرعمران کوبطورتحفہ دینگے،انہوںنے کہاکہ ہماری ٹکٹوں کے معاملے پرعمران خان پردبائوڈالاگیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹکٹوں کے معاملے پراسحاق خاکوانی کاعمل داخل ہے،اسحاق خاکوانی نے ضمنی الیکشن میں بھی نقصان پہنچایاتھا،عائشہ نذیر جٹ نے کہا کہ جہانگیرترین کاروباری شخص ہیں اورکرپٹ عناصرکوترجیح دیتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات