شاہد آفریدی نے بھی کراچی میں پانی کے بحران اور عوام کی پریشانی پر آواز بلند کر دی

پاکستان کو بنے 70برس ہوگئے مگر ملک کی شہ رگ کی حیثیت رکھنے و والے شہر کراچی کے مسائل آج تک حل نہیں کئے جا سکے، سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود شہر کے مکین پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں،ٹوئٹر پیغام

پیر جون 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی کراچی میں پانی کے بحران اور عوام کی پریشانی پر آواز بلند کر دی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے اسٹار کرکٹر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان کو بنے 70 برس ہوگئے مگر ملک کی شہ رگ کی حیثیت رکھنے و والے شہر کراچی کے مسائل آج تک حل نہیں کئے جا سکے، سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود شہر کے مکین پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں، حکومتیں آئیں اور چلی گئیں مگر پانی کا مسئلہ جوں کا توں موجود ہے، آخر پانی کا مسئلہ کب حل ہوگا ۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی ملک کے سماجی مسائل پر اظہار خیال کرتے رہتے ہیں، وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، وہ پاکستان کے مختلف علاقوں خصوصا سندھ کے دور دراز علاقوں میں پانی،، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔