انگلینڈ سے وائٹ واش،آسٹریلیا ون ڈے رینکنگ میں چھٹے ،

پاکستان5ویں نمبر پر آگیا انگلینڈ سی5میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ شکست کے بعد آسٹریلیا 4پوائنٹس کم کر کی6ویں نمبر آگیا

پیر 25 جون 2018 16:41

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) انگلینڈ کے خلاف 5-0کی کلین سوئپ شکست نے آسٹریلیاکوآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چھٹے نمبرپردھکیل دیاجبکہ پاکستان ایک درجہ ترقی کرکے پانچویں پوزیشن پر پہنچ گیاہے۔آسٹریلیاپہلی بار انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پانچ صفرسے کلین سوئپ شکست سے دوچارہوگیا۔اس ناکامی نے آسٹریلیاکوآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بدترین چھٹی پوزیشن پردھکیل دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ایک درجہ ترقی پاکرپانچویں پوزیشن پر فائز ہوگیا۔آسٹریلیا کوتنزلی سے بچنے کیلئے سیریز میں صرف ایک فتح درکار تھی۔ لیکن تمام میچز میں ناکامی نے آسٹریلیا کے چارپوائنٹس کم کردیئے۔ وہ پوری100پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پرچلاگیا۔پاکستان 2پوائنٹس کے فرق سے پانچویں اوربنگلہ دیش 7پوائنٹس کی کمی سے ساتویں نمبر پرموجود ہیں۔انگلینڈ 125پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے کرکٹ کی نمبرون ٹیم ہے۔بھارت، جنوبی افریقااور نیوزی لینڈ بالترتیب دوسری ،تیسری اورچوتھی پوزیشن پربرقرار ہیں۔

متعلقہ عنوان :