سپر بائیک ریسنگ کا دلچسپ ایونٹ آئرلینڈ کے رائیڈر جوناتھن ری نے جیت لیا

پیر 25 جون 2018 16:41

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) امریکہ میں سپر بائیک ریسنگ کا دلچسپ ایونٹ آئرلینڈ کے رائیڈر جوناتھن ری نے جیت لیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں موٹر بائیک ریسنگ کے دلچسپ مقابلے ہوئے، دنیا بھر کے ماہر رائیڈرز نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ ایک دوسرے پر برتری کیلئے شرکا پرجوش نظر آئے۔تیز رفتاری کے باعث کچھ رائیڈرز حادثے کا شکار بھی ہو گئے، آئرلینڈ کے جوناتھن ری نے ساتھی رائیڈرز کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے کم ترین وقت میں مقررہ فاصلہ طے کر کے ایونٹ میں فتح حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :