پیٹرا کویٹووا کا برمنگھم کلاسک ٹینس ویمنز سنگل ٹائٹل کا کامیاب دفاع

پیر 25 جون 2018 16:41

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے برمنگھم کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں سلواکین کھلاڑی مگڈالینا ریبریکووا کو شکست دے کر کیریئر کا 25واں ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

برمنگھم کلاسک کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں پیٹرا کویٹووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریبریکووا کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-1 اور 6-2 سے ہرا ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ ان کے کیریئر کا 25واں ٹائٹل ہے۔

متعلقہ عنوان :