ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی پہلی بیوی ہسپتال منتقل

پی ٹی آئی رہنماء کی دوسری شادی کے انکشاف کے بعد گھر میں کیا ہوا، تشویشناک خبر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر جون 16:39

ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی پہلی بیوی ہسپتال منتقل
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جون 2018ء) : معروف ٹی وی اینکر اور پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی کے انکشاف پر ان کی پہلی اہلیہ اسپتال منتقل ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ کے اسپتال منتقل ہونے کی خبر ان کی صاحبزادی دعا نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام کے ذریعے دی۔ دعا کا کہنا تھا کہ میری والدہ ایمرجنسی میں ہیں، ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، برائے مہربانی ان کے لیے دعا کریں۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا نے والدہ کی طبیعت خرابی کی نوعیت سے آگاہ نہیں کیا۔ ابھی کچھ دیر قبل دعا نے اپنے ایک اور ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ الحمد لللہ والدہ کی طبیعت بہتر ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں دعا نے والدہ کے لیے دعا کرنے والوں کو شکریہ بھی ادا کیا۔

عامر لیاقت حسین کی اہلیہ بشریٰ ایڈو کیٹ ہائیکورٹ ہیں اور وہ جیو ٹی وی میں پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں اس کے علاوہ وہ پی ایچ ڈی کی طالبعلم بھی ہیں ۔

ان کے دو بچے ہیں جن کے نام دعا عامر اور احمد عامر ہیں۔۔عامر لیاقت حسین کی جانب سے پہلی بیوی بشری کی صحت کے حوالے سے کوئی بھی پیغام جاری نہیں کیا گیا تاہم گذشتہ روز انہوں نے ٹویٹر پر اپنی دوسری مبینہ اہلیہ سیدہ طوبٰی انور کو ٹویٹر پر پیغام دیا تھا کہ ” مشکلات سے مت گھبراﺅ ، ستارے اندھیروں میں چمکتے ہیں ، اور ساتھ ہی ہیش ٹیگ میں لکھا تھا کہ میں ہاروں گا نہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں عامر لیاقت حسین کی 24 سالہ سیدہ طوبیٰ انور کے ساتھ دوسری شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں،نجی ٹی وی دنیا نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کچھ ماہ قبل ہی طوبیٰ انوار سے مبینہ طور پر شادی کی تاہم انہوں نے اپنے کاغذت نامزدگی میں اپنی دوسری اہلیہ کا ذکر نہیں کیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین این اے 245 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخاب بھی لڑ رہے ہیں۔