تشدد اور ظلم مسائل کا حل نہیں،

کامیابی امن، عدم تشدد اور ایثار کی مرہون منت ہے،مودی بھارت کی آزادی طویل جدوجہد پر مبنی اور بے شمار قربانیوں سے بھری ہے، بھارتی وزیر اعظم

پیر جون 16:59

تشدد اور ظلم مسائل کا حل نہیں،
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تشدد اور ظلم مسائل کا حل نہیں، کامیابی ہمیشہ امن اور عدم تشدد، قربانی اور ایثار سے ملتی ہے،،بھارت کی آزادی طویل جدوجہد پر مبنی اور بے شمار قربانیوں سے بھری ہے۔ بھارتی میڈیا نے ریڈیو پر دئیے گئے انٹرویو کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تشدد اور ظلم مسائل کا حل نہیں، بھارت کی آزادی طویل جدوجہد پر مبنی اور بے شمار قربانیوں سے بھری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تشدد اور ظلم سے کبھی کسی مسئلہ کو حل نہیں کیا جا سکتا۔۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ریڈیو پر من کی بات پروگرام میں اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد بہت طویل ہے، بہت وسیع، بہت گہری اور بے شمار قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 13 اپریل، 1919 کا وہ سیاہ دن کون بھول سکتا ہے جب طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے، ظلم و جبر کے تمام حدود کو پار کرکے بے قصور نہتے اور معصوم لوگوں پر گولیاں برسائی گئی تھیں۔

اس واقعے کے 100 سال مکمل ہونے جا رہے ہیں۔ ہم اسے کیسے یاد کریں اس پر ہم سب غور کر سکتے ہیں، لیکن اس سانحہ نے جو دائمی پیغام دیا ہمیں ہمیشہ اسے یاد رکھنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور ظلم سے کبھی کوئی مسئلہ کا حل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ کامیابی ہمیشہ امن اور عدم تشدد، قربانی اور ایثار کی ہوتی ہے۔