نائیجیریا،خونریز تصادم، 86افراد ہلاک،

6زخمی،50گھر ،15موٹر سائیکل اور 2گاڑیاں نذر آتش ، کرفیو نافذ

پیر 25 جون 2018 16:59

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) نائجیریا میں باہمی خونریزتصادم کے نتیجے میں 86افراد ہلاک جب کہ 6افراد زخمی ہو گئے،50گھر ،15موٹر سائیکل اور 2گاڑیاں نذر آتش کر دی گئیں، خونریز تصادم کے بعد ریاست کے تین علاقوں میں کرفیونافذکردیاگیا۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق مرکزی نائیجیریا کی پلیٹیو ریاست میں مویشی پالنے والوں اور کسانوں کے درمیاں خونریز تصادم پھوٹ پڑے جس سے 86افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ رپورٹوں کے مطابق یہ جھگڑاجمعرات کوشروع ہوا جب نسلی نیروم کسانوں نے نسلی فیلومی مویشی پالنے والوں پر حملہ کرکے ان کے 5افرادکو ہلاک کردیا۔ جبکہ ہفتے کو جوابی حملوں میں مزیدہلاکتیں ہوئی ہیں۔یہ علاقہ زمینوں پر دہائیوں پرانی قبائلی تصادم کی تاریخ رکھتاہے۔خونریز تصادم کے بعد ریاست کے تین علاقوں میں کرفیونافذکردیاگیاہے۔ علاقے کے پولیس کمشنر نے جھڑپوں والے علاقوں میں دیہاتوں کی تلاشی کیبعد بتایا کہ دو متحارب قبائلی جگھڑے میں 86افراد مارے گئے ہیں جبکہ 6افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔فسادات میں 50گھروں کے علاوہ15موٹرسائیکلوں اور دو گاڑیوں کوبھی نذرآتش کردیاگیا۔