ایران کی افغانستان میں ممتاز شیعہ عالم دین کی شہادت پر شدیدمذمت

دشمن افغانستان میں مذاہب مابین اختلاف پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے ایران افغان مسلمان اختلاف پیدا کرنے کے سلسلے میں دشمن کی تمام گھنائونی سازش ناکام بنادیں گے، بہرام قاسمی

پیر جون 16:59

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) ایران نے افغانستان میں ممتاز شیعہ عالم دین شہید حج الاسلام محمد جعفر توکلی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن افغانستان میں مذاہب مابین اختلاف پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے،،افغانستان کے مسلمان اختلاف پیدا کرنے کے سلسلے میں دشمن کی تمام گھنانی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے افغانستان کے شہر ہرات میں ممتاز شیعہ عالم دین شہید حج الاسلام محمد جعفر توکلی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن افغانستان میں مختلف مذاہب کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے افغانستان کے شہر ہرات میں ممتاز شیعہ عالم دین شہید حج الاسلام محمد جعفر توکلی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن افغانستان میں مختلف مذاہب کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شہید توکلی کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ افغانستان کے مسلمان اختلاف پیدا کرنے کے سلسلے میں دشمن کی تمام گھنانی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ افغان قوم باہمی اتحاد کو توڑنے کی وہابی دہشت گرد وں کو اجازت نہیں دے گی ۔