سعودی عرب کو خواتین کی ڈرائیونگ سے 90ارب ڈالر کا فائدہ متوقع، ٹائمز آف انڈیا کا دعویٰ

سعودی معاشرے میں بہت ساری اصلاحات آئیں گی۔ سالانہ 70ہزار خواتین لیبر مارکیٹ کا حصہ بنیں گی

پیر 25 جون 2018 16:59

سعودی عرب کو خواتین کی ڈرائیونگ سے 90ارب ڈالر کا فائدہ متوقع، ٹائمز ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کو خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت سے 90ارب ڈالر کا فائدہ متوقع ہے، سعودی معاشرے میں بہت ساری اصلاحات آئیں گی۔ سالانہ 70ہزار خواتین لیبر مارکیٹ کا حصہ بنیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا نے دعوی کیا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت پر عملدرآمد سے سعودی اقتصاد کو 90ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا۔

یہ آمدنی سعودی آرامکو کے حصص سے ملنے والی رقم سے ملتی جلتی ہے۔ ہندوستانی جریدے نے توجہ دلائی کہ آرامکو کے 5فیصد حصص سے زیادہ سے زیادہ 100ارب ڈالر حاصل ہوسکیں گے۔ ڈرائیونگ پر عمل درآمد کے فیصلے کے بعد مذکورہ آمدنی کے حصول میں قدرے وقت لگے گا۔ اسکی بدولت سعودی معاشرے میں بہت ساری اصلاحات آئیں گی۔ سالانہ 70ہزار خواتین لیبر مارکیٹ کا حصہ بنیں گی۔