رینجرز کی میرپورخاص میں کارروائی ،

انتہائی مطلوب ملزم ذیشان علی جسکانی گرفتار

پیر جون 17:01

رینجرز کی میرپورخاص میں کارروائی ،
کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) پاکستان رینجرز ((سندھ)) نے اندرون سندھ میر پو ر خاص کے علاقے ڈی سی او چوک، ڈی آئی جی آفس کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران انتہائی مطلوب ملزم ذیشان علی جسکانی کو گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم ذیشان علی جسکانی کے خلاف جرائم کی متعدد ایف آئی آرز درج ہیں جن میں بھتہ خوری، اقدامِ قتل،، لینڈ گریبنگ، خوف و ہراس پھیلانا، جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ سمیت متعدد جرائم کی دفعات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی بر آمد کرلیا گیا ۔برآمد ہونے والے اسلحے میں 1 عدد 30 بور پسٹل بمعہ 1 عدد میگزین،2 عدد رانڈز30 بور پسٹل شامل ہیں ۔ملزم کو اسلحہ اور ایمونیشن سمیت قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اورکسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 ، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔