ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان توقیر محمد نعیم کا چارج سنبھالتے ہی مختلف پولیس چیک پوسٹس کا دورہ

پیر 25 جون 2018 17:01

ٓٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان توقیر محمد نعیم نے چارج سنبھالتے ہی ضلع ٹنڈو محمد خان کے مختلف پولیس اسٹیشنز اور مختلف پولیس چیک پوسٹ کا اچانک دورہ کر کے ایک ای ایس آئی نیاز علی کھوسو، ایک ای ایس آئی فیاض ہالو اور ایک کانسٹبل کو ڈیوٹی سے عدم موجودگی پر غیر حاضر کر کے ایس ایس پی آفیس میں رپورٹ طلب کر لی ہے، اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں جاری سماجی برائیوں کے خلاف سخت اقدامات کئے گئے ہیں، تمام ایس ایچ اوز سمیت تمام پولیس چیک پوسٹ انچارج کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی سماجی برائیاں اور ڈیوٹی کے دوراں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،جبکہ ملاکاتیار پولیس اسٹیشن کے دورے کے موقع پر ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر ہیڈ محرر، دو نائب ہیڈ محرروں کو کواٹر گارڈ بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :