Live Updates

زاہد نیازی میموریل شوٹنگ بال کلب نے عید فیسٹیول شوٹنگ بال میچ جیت لیا

پیر 25 جون 2018 17:01

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی کے زیراہتمام واحد شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی میں عید شوٹنگ بال فیسٹیول میچ کا انعقاد کیا گیامیچ زاہد نیازی میموریل شوٹنگ بال کلب اور واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کے مابین کھیلا گیا، عید فیسٹیول میچ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر امتیاز خان تھے، میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا مہمان خصوصی سے تعارف کرایا گیا، عید فیسٹیول میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیااور اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے سرتوڑ کوشش کی میچ کا پہلا سیٹ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب نے 16-11 سے اپنے نام کیا دوسرے سیٹ میں زاہد نیازی شوٹنگ بال کلب نے 12-16 سے کایابی حاصل کر کے مقابلا برابر کردیا تیسرے اور فائنل سیٹ میں دونوں ٹیموں میں سخت اور دلچسپ مقابلا دیکھنے کو ملا اور گراونڈ میں موجود شائقین نے بھی دونوں ٹیموں کو دل کھول کر دادپیش کی تیسرا سیٹ زاہد نیازی میموریل شوٹنگ بال کلب نے 14-16 سے جیت کر عید فیسٹیول میچ اپنے نام کر لیا فاتح ٹیم کی جانب سے رضوان احمد، محمد شمیم، عبدالرشید، حمزہ نیازی اور عبدالخالق نے شاندار کھیل پیش کیا جبکہ واحد اسپورٹس کی جانب سے محمد حسنین، اعجاز احمد، عبداللہ اور محمد اسماعیل نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیامیچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈاکٹر امتیاز خان نے اپنی جانب سے ونر ٹیم زاہد نیازی میموریل کے کپتان محمد شمیم کو تین ہزار کیش اوررنر ٹیم واحد اسپورٹس کلب کے کپتان محمد اسماعیل کو دو ہزار کیش انعام دیا جبکہ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرنے پر رضوان احمد، محمد حسنین اور عبداللہ کو پانچ پانچ سو کیش انعام سے نوازا ، عید فیسٹیول شوٹنگ بال میچ کے موقع پر قمرالسلام پیارے، نصیر الدین، جاوید اختر، اعجاز خان، زاہد رحمان، محمد اشرف بلوچ، محمد ادریس، ملک آصف، انور بلوچ، محمد ناصر، فیضان احمداور کامران احمد کے علاوہ دیگر کھیلوں کی شخصیات بھی موجود تھیں ، اس میچ کو اکرم پرویز، محمد جاوید اور جمیل اختر نے سپروائز کیا۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :