سندھ اسپورٹس بورڈ ملاکھڑا فیسٹیول بدین‘پہلوان پیار علی بھٹی نے میدان مار لیا

پیر 25 جون 2018 17:01

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون اور ملھ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ضلع بدین میں دو روزہ فیسٹیول ملاکھڑا مقابلوں کا ٹائٹل پیار علی بھٹی نے جیت کر فاتح ٹرافی اپنے نام کر لی‘ٹنڈو باگو ضلع بدین میں ہونے والے اس فیسٹیول میں سندھ بھر کی60سے زائد پہلوانوں نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلہ پیار علی بھٹی اور مراد علی حاجانو کے درمیان ہوا اس سنسنی خیز مقابلے کا اختتام پیار علی بھٹی کی جیت پر ہوا۔

دوسری پوزیشن کے مقابلے میں منظور احمد نے مراد پنور کو زیر کیا جبکہ تیسری پوزیشن کا مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا دونوں پہلوانوں نے بہترین دائو پیچ استعمال کرکے شائقین سے داد وصول کی۔34منٹ جاری رہنے والے اس مقابلے کو بالآخر کراچی کے غلام بلوچ نے معشوق علی کو شکست دے کر جیت لیا‘ ملھ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اور آرگنائزر بہرام خاصخیلی نے سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈاکٹر نیاز علی عباسی کو سندھ بھر میں ملاکھڑا کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری اسپورٹس نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرکے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جس پر میں محکمہ کھیل کا مشکور ہوں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مہمان خصوصی سماجی رہنما سکندر شاہ نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیز کے ساتھ ساتھ نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :