محکمہ ایکسا ئز نے ما لی سال 2017-18کے ٹیکس اہدا ف حا صل کر لئے ،مشتا ق احمد شاہ

پیر 25 جون 2018 17:09

محکمہ ایکسا ئز نے ما لی سال 2017-18کے ٹیکس اہدا ف حا صل کر لئے ،مشتا ق احمد ..
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) نگرا ن صو با ئی وزیر برا ئے آبپا شی ،بین الصو با ئی را بطہ ،بپلک ہیلتھ انجینئر نگ ،دیہی تر قی ، اور ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن مشتا ق احمد شاہ نے کہا ہے کہ ٹیکسز کی وصولی میں محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن کا کر دا ر نہا یت اہم ہے اورانہیں یہ با ت جا ن کر بے حد خو شی ہو ئی ہے کہ محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن نے ما لی سال بر ائے 2017-18کے ٹیکس اہدا ف سو فیصد حا صل کر لئے ہیں ۔

یہ با ت آج انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدا رت کر تے ہو ئے کی ۔اجلا س میں سیکریٹری ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت اعجا ز احمد مہیسر ،ڈائریکٹر جنر لز ایکسائز اور نا ر کو ٹکس شبیر احمد شیخ ،شعیب احمد صدیقی اور دیگر ڈائریکٹر ز نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

نگرا ن صو با ئی وزیر کو بریفنگ دیتے ہو ئے ڈائریکٹر جنرل شبیر احمد شیخ نے انہیں محکمہ ایکسائز کے مختلف ڈائریکٹو ریٹ ٹیکس وصولی کے طریقہ کا ر سے آگا ہ کر تے ہو ئے بتا یا کہ اس محکمے کا کا م ٹیکس کی وصولی کے ساتھ ساتھ منشیا ت فرو شو ں کے خلا ف کا روائی کر نا بھی شامل ہے اور محکمہ کی ہر ممکن کو شش ہو تی ہے کہ صو بہ سندھ میں منشیا ت کی آمد کو رو کا جا ئے ۔

اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے نگرا ن وزیر مشتا ق احمد شا ہ نے کہا کہ وہ کو شش کریں گے کہ محکمہ کو در پیش مسا ئل کو حل کیا جا سکے اور انہو ں نے اس امید کا بھی اظہا ر کیا کہ محکمہ کے افسرا ن دل جمعی سے اپنے فرا ئض ما ضی کی طر ح انجا م دیتے رہیں گے ۔ڈائریکٹر جنر ل شبیر احمد شیخ نے نگرا ن وزیر مشتا ق احمد شاہ کو بتا یا کہ وہ جلد ٹیکسز کی وصولی کی حتمی رپو ر ٹ انہیں پیش کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :