سندھ نگرا ن وزیر جیل خا نہ جا ت بریگیڈئر (ر) حا ر ث نوا ز کا آئی جی جیل کے دفتر کا دورہ

جیلو ں کی سیکیو ر ٹی پر کڑ ی نظر رکھی جا ئے ،ملا زمین کے مسائل حل کئے جا ئیں ،نگرا ن مشیرکی ہدایا ت

پیر 25 جون 2018 17:09

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) نگرا ن وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برا ئے جیل خا نہ جا ت ،ورکس اینڈ سروسز ،سو شل ویلفیئر اور اسپیشل ایجو کیشن سندھ بریگیڈئر (ر) حا ر ث نوا ز نے پیر کو آئی جی جیل خا نہ جا ت سندھ کے دفتر کا دورہ کیا ۔اس مو قع پر آئی جی جیل خا نہ سندھ نصر ت حسین منگن نے نگرا ن مشیر جیل خا نہ جا ت کو تفصیلی بریفنگ دی اور سندھ کی جیلو ں کے سیکیو ر ٹی اور دیگر انتظاما ت اور اقدا ما ت کے با ر ے میں آگا ہ کیا اور ٹھٹھہ ،بے نظیر آبا د اور نیو ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی زیر تعمیر جیلو ں کی ابتک کی صو ر تحا ل سے آگا ہ کیا اس کے علا وہ سندھ کی جیلو ں میں قید یو ں کی تعدا د اور اس حوالے سے انتظا می معا ملا ت سے آگا ہ کیا ۔

آئی جی جیل خا نہ جا ت نے نگرا ن مشیر جیل خا نہ جا ت کو جیلو ں میں تعینا ت عملے اور افسرا ن کی تعدا د اور ان کی ترقیوں کے معا ملا ت سے بھی آگا ہ کیا ۔

(جاری ہے)

جس پر نگرا ن مشیر جیل خا نہ جا ت نے ہدایا ت دی کہ جن ملا زمین کی تر قیا ں ہوئی ہیں ان کے کیسز تیزی سے پرا سس کر کے تر قیا ں کی جا ئیں تا کہ ملا زمین کو ان کا حق بر وقت دیا جا سکے ۔انہو ں نے ہدایت کی کہ سندھ کی جیلو ں میں ایسے قیدی جن کی سزا ئو ں کی مدت پو ر ی ہو چکی اور وہ محض معمو لی جر ما نو ں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے تا حا ل رہا نہیں ہو سکے ہیں ایسے قید یو ں کی فہرست مر تب کر کے پیش کی جا ئے تا کہ ایسے قیدیوں کے جر ما نے کی رقم کا انتظا م کر کے ان کی رہا ئی کا بندو بست کیا جا سکے ۔

انہو ں نے کہا کہ جیلو ں میں قیدیو ں کی تعلیم اور مختلف شعبو ں میں قیدیو ں کی تر بیت اور ہنر سکھا نے کے منا سب انتظا ما ت کئے جا ئیں تا کہ رہا ئی کے بعد قیدی ایک با اختیا ر جیسی زندگی گزار سکیں ۔اس مو قع پر اسپیشل سیکریٹری جیل خا نہ جا ت عبدالوہا ب میمن اور دیگر افسرا ن بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :