سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سی شوردیہہ کورنگی کی 530 ایکڑ زمین کی جعلی انٹریاں کرنے کا معاملہ،ملزمان کی ضمانستیں مسترد

پیر 25 جون 2018 17:09

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سی شوردیہہ کورنگی کی 530 ایکڑ زمین کی جعلی انٹریاں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سی شوردیہہ کورنگی کی 530 ایکڑ زمین کی جعلی انٹریاں کرنے کا معاملہ،عدالت نے ملزمان کی عدم پیشی پر ملزمان کی ضمانتیں مسترد کر دیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نیب کو مطلوب امجد حسین اور اسلم پرویز کی قبل از وقت گرفتاری درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے ملزمان کی عدم پیشی پر ملزمان کی ضمانتیں مسترد کر دیں ملزمابن کے وکیل خواجہ نوید کا کہنا تھا کہ میرے موکل غریب ہیں, پہنچ نہیں سکی, جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ 500 ارب روپے کی زمین ہتھیانے والے غریب غربا ہیں, ڈپٹی پراسیکوٹر نیب کا کہنا تھا ملزمان جان بوجھ کر نہیں آئی,ملزمان سندھ ہائی کورٹ سے ضمانتیں مسترد ہونے کے بعد سے مفرور ہیں, ملزمان نے قومی خزانے کو 530 ارب روپے کا نقصان پہنچایا, ریفرنس میں سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن شاہ ذر شمعون مفرور ہے۔