(ن) لیگ اپنے پانچ سالہ کارکردگی کی بدولت دوبارہ حکومت بنائے گی‘نرگس متین

ْپانچ سالوں میں کے پی کے اور سندھ کے عوام صاف پانی کو ترستے رہے ہیں‘سینئر (ن) لیگی رہنما

پیر 25 جون 2018 17:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) مسلم لیگ(ن) کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنے پانچ سالہ کارکردگی کی بدولت دوبارہ حکومت بنائے گی،دھرنہ پارٹی کا دھڑن تختہ جلد ہونے والا ہے،میاں نواز شریف کی قیادت میں پارٹی وفاق اور پنجاب میں دوبارہ حکومت بنائے گی،پاکستان میں انتشار اور افراتفری کی سیاست کو فروغ دینے والوں نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،پانچ سالوں میں کے پی کے اور سندھ کے عوام صاف پانی کو ترستے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دھرنوں میں چار سال ضائع کرنے والے لیڈر کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگنے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا لاہور مسلم لیگ ن کا قلع ہے یہاں سے کسی انتشار پسند سیاستدان کو کامیابی نہیں ملے گی،ن لیگ ہر حلقے میں کامیابی سمیٹے گی،ن لیگ نے ہمیشہ پلائننگ کے ساتھ الیکشن لڑا ہے جن لوگوں سے اپنا گھر نہیں چلا وہ ملک چلانے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ن لیگ کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں جانے والے لوگوں نے تاریخی غلطی کی ہے اس کا خمیازہ وہ لوگ الیکشن میں بھگتیں گے۔